ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم بتائیں کہ ان کی حکومت میں صفائی ملازمین محفوظ کیوں نہیں ہیں: نتن راوت

وزیر اعظم بتائیں کہ ان کی حکومت میں صفائی ملازمین محفوظ کیوں نہیں ہیں: نتن راوت

Tue, 26 Feb 2019 00:04:05    S.O. News Service

نئی دہلی، 25 فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پریاگ راج میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے صفائی ملازمین کے پاؤں دھونے کے پس منظر میں کانگریس کے پسماندہ طبقات کے سیکشن کے صدر نتن راوت نے پیر کو الزام لگایا کہ مودی حکومت کے دور اقتدار میں گٹر کی صفائی کے دوران صفائی اہلکاروں کی موت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کو جواب دینا چاہئے کہ ان کی حکومت میں صفائی ملازم محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ راوت نے صحافیوں کو بتایاکہ وزیر اعظم نے صفائی ملازمین کے پاؤں دھوئے ہیں،میں نے وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملازمین کی حفاظت کے لئے کیا کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ صفائی ملازمین کی موت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی حفاظت کے لئے ضروری آلات کی خریداری بھی نہیں کی گئی۔

انہوں نے پوچھا کہ آخر مودی حکومت میں صفائی ملازم غیر محفوظ کیوں ہیں۔وزیراعظم کو اس کا جواب دینا چاہئے۔دراصل وزیر اعظم نے اتوار کو پریاگ راج میں پانچ صفائی اہلکار کے پاؤں دھوئے اور کپڑے پوچھے تھے۔اس کے ساتھ ہی مودی نے انہیں شال تحفے میں دی تھی۔


Share: